• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


استورمیں جاری راما پولو فیسٹیول کا دوسرا روز ہے، جس میں پولو کے دو سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے جبکہ میوزیکل شو بھی منعقد کیا جائے گا۔

استورکی وادی رامامیں پولو فیسٹول کے دوران آج دو سیمی فائنلز کھیلےجا ئیںگے،پہلا سیمی فائنل دیامر اور اسکردو جبکہ دوسرا سیمی فائنل استور ریڈاورغذر کے مابین کھیلا جائے گا۔

فیسٹیول میں دوسرے روز میوزیکل شو بھی ہوگا جس میں گلگت بلتستان کے نامور فنکار اور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے، اس کے علاوہ رسہ کشی، بسرا، نیزہ بازی کے شاندار مقابلے ہونگے۔

تین روزہ راما فیسٹول کا کل فائنل کھیلا جائے گا، پولو فیسٹیول کو دیکھنے کے لیے ملکی و غیر ملکی شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے۔

تازہ ترین