• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں درجہ حرارت بڑھنے لگا، استور میں سب سے کم

ملک بھر میں درجہ حرارت میں آہستہ آہستہ اضافہ جاری ہے، جبکہ استور میں سب سے کم درجہ حرارت ہے جہاں برف باری جاری ہے۔


بیشتر علاقوں میں بہار کی آمد کے ساتھ ہی پھول کھلنے لگے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی۔

سب سے کم درجۂ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ استور میں ریکارڈ کیا گیا، کالام میں منفی 4، مالم جبہ اور گوپس میں منفی 3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مالا کنڈ، کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

دیر بالا میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے دیر کوہستان مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند ہو گئی،گاڑیاں شرینگل میں پھنس گئیں۔

تازہ ترین