• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کا دن مظلوم کشمیریوں کے نام کرتے ہیں،فردوس عاشق اعوان


وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے، آج کا دن مظلوم کشمیریوں کے نام کرتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران کہا ہے کہ  مسئلہ کشمیرحکومت کی اولین ترجیح ہے، قومی ایجنڈے پرسب ایک ہیں، وزیراعظم عمران خان مسلسل مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ لڑرہےہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ ریاست میں جو بھی ظلم کےخلاف آواز اٹھا رہا ہے وہ بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بن رہا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیرکو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے، قابض انتظامیہ کےلاک ڈاؤن کی وجہ سے بچے دودھ اور بیمار دواؤں سے محروم  ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے حزبِ اختلاف جماعتوں سے متعلق کہا کہ اپوزیشن کی بھی شکرگزارہوں کہ کشمیر کاز پرقومی بیانیے کوسپورٹ کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی کے چیئر مین اور وزیرِ اعظم عمران خان سے متعلق کہا کہ 22سالہ انتھک محنت کے بعد عمران خان کو انتخابی کامیابی ملی، عمران خان نے ایک سال میں نئے پاکستان کی تکمیل کی ہے، عمران خان نے قائد اعظم کے سپاہی کے طور پر مخالفین کے تمام اندازوں کو غلط ثابت کیا ہے۔

انہوں نے نئے پاکستان کے ویژن کو ایک سال مکمل ہونے پر کہا کہ نئے پاکستان میں حکمرانوں نہیں عوامی مفادات کی حفاظت کی جاتی ہے، ہمارایک سال کا سفراستحکام پاکستان کاسفرتھا، آئندہ سال تعمیرپاکستان کا سال ہوگا، آئندہ پورے ہفتے روزانہ ایک وزارت سال بھرکی کارکردگی میڈیا کےسامنے پیش کرے گی۔۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ حکومت نے ایسے بیج بوئےجن کاثمرعوام کی ترقی اورخوشحالی کی شکل میں سامنےآئےگا۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ حکومت اظہارِ رائے کی آزادی پرمکمل یقین رکھتی ہے، حکومت میڈیا کی مثبت تنقید کوخوش آمدید کہتی ہے،وزارت اطلاعات میں سوشل میڈیا کا ایک شعبہ قائم کیا گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا میڈیا کی حالیہ خستہ حالی سے متعلق کہنا تھا کہ بجٹ کا پہلا فیز گزرنے کے بعد میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگی کے وزیراعظم کے وعدے کو پورا کردیا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے وزیراعظم نےحکومتی کارکردگی سےمتعلق اپنا خطاب منسوخ  کیا،سیاسی معاملات پسِ پشت ڈالے۔

انہوں نے اپنی حکومت کی خارجہ پالیسی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب سفارتکاری سے بھارت کی مکار چالیں ناکام بنائیں، سیکیورٹی کونسل کےبند کمرہ اجلاس کےبعد اوپن سیشن بلانے کے لیےکوششوں سےمیڈیا کوآگاہ کرتےرہیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہزیراعظم عمران خان 18،18 گھنٹےکام کرتے ہیں۔

عمران خان نے امریکا کو بتایا کہ مودی نے مقبوضہ کشمیر کو پولیس اسٹیٹ بنا دیاہے، بھارتی حکومت مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔

نعیم الحق نے مزید کہا کہ ہماری حکومت سےغلطیاں ہوئی ہیں، کابینہ جوابدہ ہے، لیکن میڈیا ہمارامؤقف بھی لے، ہم سب میڈیا کے ذریعہ عوام کو جوابدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں کوبزنس کےلیےایک سےپانچ لاکھ روپے تک دیئے جائیں گے، دیہاتوں کےغریب عوام کےلیےایک بکری،گائے یا بھینس مفت دینےکامنصوبہ ہےغریب عوام کواپنے پیروں پرکھڑاکرنےکےلیے114 اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔

تازہ ترین