• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان صدر اشرف غنی نے کابل میں شادی کی تقریب میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ طالبان خود کو ان الزامات سے بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے۔


طالبان نے کابل حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی جس پر افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان خود کو کیسے ان الزامات سے بری الذمہ قرار  دے سکتے ہیں، کیونکہ طا لبان دہشتگروں کو پلیٹ فارم مہیا کرتے رہے ہیں۔

اشرف غنی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس بھی طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل میں ایک شادی کی تقریب کے دوران خودکش دھماکا کیا گیا تھا جس میں 63 افراد ہلاک جبکہ 182 زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین