• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسپورٹ بنوانے کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا: محسن نقوی

وزیرِ داخلہ محسن نقوی---فائل فوٹو
وزیرِ داخلہ محسن نقوی---فائل فوٹو

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاسپورٹ بنوانے کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لاہور کے علاقت گارڈن ٹاؤن میں 24 گھنٹے کھلے رہنے والے پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے مسائل پوچھے اور ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس کو مسائل فوری حل کرنے کے لیے ہدایات دیں۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلنے سے شہریوں کو بہت سہولت ملی ہے۔

قومی خبریں سے مزید