• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالصتان کی جلاوطن حکومت کو تسلیم کیا جائے، نذر محمد لودھی

لندن (ودود مشتاق) چیئرمین فیوچر فائونڈیشن اینڈ ہیومن رائٹ واچ نذر محمد لودھی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں پر ہونے والی زیادتیوں اور ظالمانہ تشدد کو روکنے کے لیے خالصتان کی جلاوطن حکومت کو تسلیم کیا جائے۔ گزشتہ روز ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی نے کشمیر کے مسئلے پر عالمی ضمیر کو بیدار کردیا ہے اور اگر پاکستان اس صورت حال سے فائدہ نہ اٹھاسکا تو پھر یہ موقع نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور جمہوری ممالک کے دروازے کھٹکھٹانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو خالصتان کی جلاوطن حکومت کو تسلیم کرکے پاکستان میں اس کا سفارت خانہ کھول لینا چاہیے اور ساتھ ہی ساتھ بھارت میں آزادی کی جتنی بھی تحریکیں چل رہی ہیں ان کی اخلاقی حمایت کا اعلان کیا جانا چاہیے تاکہ دنیا کو پتہ چل سکے کہ بھارت کے اندر بھی ایک آگ لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کو بتا دینا چاہیے کہ ہم ان کے قابل بھروسہ دوست ہیں اور ہم نے آج تک جن ممالک کی حمایت کی ہے اب وقت آگیا ہے کہ ان سے حمایت طلب کی جائے۔ نذر لودھی کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم ہیومن رائٹ واچ کے زیراہتمام بہت جلد انسانی حقوق کی عالمی کانفرنس بلائی جارہی ہے جس میں تمام مذاہب، کمیونٹیز اور مختلف سیاسی، سماجی شخصیات کو مدعو کیاجارہاہے
تازہ ترین