فیصل آباد (نمائندہ جنگ) پولیس نے آصف بٹ قتل کیس میں رانا ثناء اللہ کے پرسنل سیکرٹری جانباز کو تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا ۔ اس سے قبل رانا ثناء اللہ کے داماد رانا احمد شہریار کو بھی پولیس گرفتار کر چکی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جانباز کو باقاعدہ گرفتار نہیں کیا گیا پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا گیا تھا جس سے تفتیش جاری ہے۔ یاد رہے 2016 ء میں ہونے والے تھانہ سمن آباد کے آصف بٹ قتل کیس میں رانا شہریار پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے۔