• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام عالم کشمیر میں مودی کے مظالم کا نوٹس لے‘جمعیت ن

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی ترجمان حاجی عبدالستار چشتی نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ نے نصف صدی قبل بھی کشمیرکے متعلق قراردادمنظورکی مگر افسوس اپنی ہی منظورکردہ قرارداد پر عملدرآمد نہ کراسکی ،اقوام متحدہ کو امریکہ کی لونڈی بننے کی بجائے اپنے چارٹر پر موجود سب سے دیرینہ تنازع مسئلہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہئے اور اسے اس امر کا بھرپور ادراک کرنا چاہئے کہ اس تنازع کے التوا میں رہنے کی وجہ سے جموں وکشمیر کی کروڑوں انسانی آبادی کا مستقبل مخدوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کوجب تک حق خودارادیت نہیں ملتا یہاں انسانیت کاکھلواڑ ہوتا رہے گا، اس لئے یہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ جموں وکشمیر سے فوجی انخلا عمل میں لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے،تاکہ یہاں کے عوام اپنے مستقبل کے تعین کے حوالے سے آزادانہ طور پرفیصلہ کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ امریکہ سمیت تمام ممالک کھل کر مودی سرکاروانڈین افواج کے کشمیرمیں مظالم کی مذمت کریں اورکشمیرسے بھارتی افواج کے انخلاء کیلئے اپنا کردار ادا کریں، جبکہ پاکستان مزید انتظار کئے بغیرکشمیری مجاہدین کی حمایت کرے۔
تازہ ترین