• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر اردوان کی جگہ ترک وزیر خارجہ غزہ پیس بورڈ اجلاس میں شرکت کرینگے

ترک وزیر خارجہ حاکان فدان(تصویر سوشل میڈیا)۔
ترک وزیر خارجہ حاکان فدان(تصویر سوشل میڈیا)۔

ترک وزیر خارجہ حاکان فدان امریکا میں ہونے والے غزہ پیس آف بورڈ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 

ترک وزارت خارجہ کے مطابق پیس آف بورڈ میں ترک صدر رجب طیب اردوان شرکت نہیں کریں گے، ان کی جگہ ترک وزیر خارجہ حاکان فدان ترکیہ کی نمائندگی کریں گے۔

دوسری جانب ترک سفارتی ذرائع کا خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ  ترک وزیر خارجہ امریکا کے دورے کے دوران مسئلہ فلسطین کے حل، غزہ میں امداد کی ترسیل کے خلاف اسرائیلی اقدامات کے خاتمے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکنے کی ضرورت پر زوردیں گے۔

حاکان فدان، غزہ کی تعمیر نو میں ترکیہ کی شراکت کے لیے آمادگی اور فلسطینیوں کے تحفظ و سلامتی یقینی بنانے میں مدد کی خواہش کا بھی اعادہ کریں گے۔ 

مغربی کنارے میں اسرائیلی غیر قانونی آباد کاری کے خلاف فوری اقدامات کا مطالبہ بھی کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید