• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندھارا ہندکو بورڈ کے زیراہتمام ہندکو مضمون نویسی کا مقابلہ

پشاور (وقائع نگار) گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کے زیراہتمام ’’کشمیر پاکستان دی شہ رگ اے‘‘ کے موضوع پر ہندکو مضمون نویسی کے مقابلے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جس میں پہلی‘ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالترتیب 7،5 اور 3 ہزار روپے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔ مقابلے میں 16 سے 25 سال کی عمر کے افراد حصہ لے سکتے ہیں۔ سکول‘ کالج اور یونیورسٹی کے طالب علموں کو ترجیح دی جائیگی۔ خواہشمند خواتین و حضرات اپنی تحریریں بمعہ نام‘ ولدیت‘ تعلیمی ادارے کا نام‘ موبائل نمبر گندھارا ہندکو اکیڈمی‘ یونیورسٹی ٹائون پشاور کے پتہ پر ارسال کرسکتے ہیں۔ تحریریں بھجوانے کی آخری تاریخ 15 ستمبر ہے۔ مذکورہ مقابلے کے حوالے سے خصوصی تقریب گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور کے دفتر میں منعقد ہوگی۔ جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو نقد انعام اور توصیفی اسناد سے نوازا جائیگا۔
تازہ ترین