• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

سرگودھا، جھنگ، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، بارش کےبعد موسم خوشگوار ہوگیا تاہم متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

سرگودھا میں بارش نے شدید حبس کو ختم کر کے موسم کو خوشگوار بنادیا، فیصل آباد شہر میں بارش ہوتے ہی بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بونداباندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بادل برس سکتے ہیں۔

تازہ ترین