• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’ہوبس اینڈ شاؤ ‘باکس آفس پر چھا گئی


ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فاسٹ اینڈ فیوریئس فلم سیریز کی ’ہوبس اینڈ شاؤ ‘ باکس آفس پر چھا گئی، فلم نے 2 کروڑ 53 لاکھ ڈالر سے زائد کا بزنس کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ایکشن سے بھر پور فلم ’ہوبس اینڈ شاؤ ‘ نے رواں ہفتے 2 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی کمائی کی ہے جبکہ ہارر فلم ’اسکیری اسٹوریز ٹو ٹیل ان دی ڈارک‘ کا دوسرا نمبر ہے جس نے 2 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کی کمائی کی ہے۔

  فلم ’دی لائن کنگ ‘نےاس ہفتے 2 کروڑ 2 لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔

تازہ ترین