• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر پھر طلب، پاکستان کا احتجاج

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور معصوم شہریوں کو شہید اور زخمی کرنے پر پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترِ خارجہ طلب کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلوالیہ کو دفتر خارجہ طلب کر کے انہیں احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا ہے جس میں پاکستان نے بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق بھارت نے گزشتہ روز (18 اگست کو) کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 معصوم شہری شہید ہو گئے جبکہ 7 سال کا ایک بچہ شدید زخمی ہوا۔

دفترِ خارجہ کےترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ 2017ء سے جاری ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے علاقائی امن کو خطرہ ہے۔

تازہ ترین