• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں آسمان پر شہابِ ثاقب کا انوکھا نظارہ


اٹلی میں رات میں ترتیب پانے والا ایک انوکھا نظارہ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے جب تیزی سے سفر کرتے شہابِ ثاقب نے آسمان کو روشن کر دیا۔

اٹلی میں یہ انوکھا نظارہ اس وقت دیکھا گیا جب آسمان سے شہاب ثاقب آگرا جس پر ہرکوئی دنگ رہ گیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اندھیرے آسمان پر آگ کا یہ گولہ نہایت تیزی سے گزرتا ہے جس سے آسمان اس طرح روشن ہو جاتا ہے جیسے کوئی لائٹ شو ہو یا آتش بازی۔

وہاں موجود لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ شہابِ ثاقب کے نظر آتے ہی ایسا لگا جیسے رات کے اندھیرے میں کچھ لمحوں کے لئے دن نکل آیا ہو۔

تازہ ترین