• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا اور  اے ایف سی کا دو رکنی وفد پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے دونوں گروپوں اور نارملائزیشن کمیٹی میں شرکت کے خواہشمند افراد کا انٹرویو کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔

فیفا اور اے ایف سی کے ارکان میں الیگزینڈر گراس اور پرشوتم کٹل شامل تھے، جو 15 اگست کو لاہور پہنچے تھے۔ وفد نے لاہور کے نجی ہوٹل میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے دونوں گروپ کی جانب سے بھیجے گئے افراد سے تفصیلی انٹرویوز کیے اور اب وہ اپنی رپورٹ مرتب کرکے فیفا کے ہیڈ کوارٹر واقع سوئٹزلینڈ میں جمع کرائیں گے۔

فیفا نے پاکستانی فٹ بال کے بحران کو حل کرنے کیلئے نارملائزیشن کمیٹی کے ارکان کو پاکستان بھیجا ہے۔

امکان ہے کہ نارملائزیشن کمیٹی کا اعلان ستمبر کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے دونوں گروپوں نے اپنی اپنی جانب سے فیفا کی کمیٹی کو دیئے گئے نام ابھی ظاہر نہیں کیے ہیں۔

نارملائزیشن کمیٹی کے اجلاس سے قبل فٹ بال کی عالمی تنظیم نے اپنی ویب سائٹ سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ فیصل صالح حیات کا نام پی ایف ایف کی صدارت سے ہٹا دیا ہے۔

جبکہ اعزازی سیکرٹری کرنل (ر) احمد یار خان لودھی کا نام سیکرٹری کی حیثیت سے بدستور فیفا کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

فیفا اور اے ایف سی بھی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری کی حیثیت سے احمدیار لودھی سے ہی خط  کتابت کررہی ہے جو 2020 ء تک اپنی ذمہ داریاں نئے الیکشن تک نبھاتے رہیں گے۔

تازہ ترین