• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی پلاٹس الاٹمنٹ کیس، قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد(خبر نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر قانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے مقدمہ میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی 29اگست تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کر لیا ہے۔گزشتہ روز عدالت عالیہ اسلام آباد کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پرمشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی تو سید قائم علی شاہ اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ نیب میں جاری تحقیقات مکمل ہونے تک قائم علی شاہ کو ضمانت دی دی جائے۔
تازہ ترین