• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر ، گھر کے باتھ روم سے 60 سالہ شخص کی پھندا لگی و جھلسی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر میں واقع گھر کے باتھ روم سے 60 سالہ شخص کی پھندا لگی و جھلسی ہوئی پراسرار لاش ملی ۔تفصیلا ت کے مطابق الفلاح تھانے کی حدودملیر المنصور گارڈن کے قریب واقع گھر سے60 سالہ مقصود عالم کی لاش ملی، اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کی، پویس کے مطابق متوفی کے گلے میں پھندا لگا ہوا تھا جبکہ لاش بھی جھلسی ہوئی تھی،متوفی نے ایک روز قبل تیز دھار آلے کے وار سے اہلیہ کو بھی زخمی کیا تھا، جس کے بعد وہ میکے چلی گئی تھی ، متوفی نفسیاتی مسائل کا شکار تھا ، اہلیہ نے اپنی بہن کو پیر کی صبح گھر بھیجا تو انکشاف ہوا کہ مقصود عالم کی باتھ روم میں لاش پڑی تھی۔

تازہ ترین