• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو محمد خان میں خطرناک جنگلی بلی پکڑی گئی


سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں مقامی افراد نے خطرناک جنگلی بلی کو پکڑ لیا۔

ٹنڈو محمد خان کے گاؤں بجرخان ٹالپور سے اس خطرناک جنگلی بلی کو پکڑا گیا ہے، جو رات کے اندھیرے میں مویشیوں اور پالتو پرندوں کا شکار کرتی تھی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پکڑی جانے والی جنگلی بلی چیتے سے مشابہت رکھتی ہے۔

بلی کو پکڑنے کے لیے گاؤں کی مختلف جگہوں پر درجنوں جال لگائے گئے تھے۔

گاؤں میں جنگلی بلی کی دہشت کے باعث مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا، جسے پکڑنے کے بعد مکینوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

تازہ ترین