• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ہاکی کا کھیل لوگوں کے ذہنوں سے نکل رہا ہے، خواجہ جنید

ہاکی کا کھیل لوگوں کے ذہنوں سے نکل رہا ہے، خواجہ جنید
کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سکریٹری سید حیدر حسین وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے قومی ہاکی ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر شیلڈ وصول کرتے ہوئے

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر خواجہ جنید نے کہا ہے کہ قومی ہاکی اس وقت اپنی تاریخ کے سخت ترین دبائو میں ہے، جس سے باہر آ نے کے لئے طویل المدت منصوبہ بندی بنانا ہوگی، کھلاڑیوں کو روزگار کی فراہمی کے بغیر ہم ان سے اچھے نتائج نہیں حاسل کر سکتے ہیں، ہاکی کا کھیل لوگوں کے ذہنوں سے نکل رہا ہے، ہر کوئی مایوس دکھائی دے رہا ہے، جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ اس وقت فیڈریشن، سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ ایک پیج پر ہیں، جن کا مقصد قومی ہاکی کو بحران سے نکال کر بہتر ٹریک پر لانا ہے۔

ہاکی کا کھیل لوگوں کے ذہنوں سے نکل رہا ہے، خواجہ جنید
آزادی کپ گھڑ دوڑ کے اختتام پر ڈاکٹر فرحان عیسی انعامات تقسیم کرتے ہوئے

سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقدہ جشن آزادی سافٹ بال ایونٹ کاٹائٹل جناح کیمپس نے اپنے نام کرلیا، فائنل میں علامہ اقبال کیمپس کو فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست کاسامنا کرنا پڑا ٹرینٹی گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل مسزآئرین پرل نے کہا کہ کھیل کے میدانوں سے ہمارے کھلاڑیوں نے دنیا بھرمیں قومی پرچم کوسربلند کیا ہے، سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کی چیئرپرسن تہمینہ آصف نے کہا کہ مستقبل میں کھیلوں کے معیار اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے ۔

ہاکی کا کھیل لوگوں کے ذہنوں سے نکل رہا ہے، خواجہ جنید
مئیر کراچی وسیم اختر کا محکمہ کھیل و ثقافت بلدیہ عظمٰی کراچی کے افسران محمد ریحان خان، خورشید احمد شاہ، جمیل احمد، ندیم خان اور ٹینس کوچ سعید احمد کے ہمراہ گروپ

ریس کورس میں ہونے والی آزادی کپ کی گھڑ دوڑ کے فاتحدی ٹرمینشن کے سوار سہیل احمد رہے جس کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈاکٹر فرحان عیسی نے انعامات تقسیم کئے۔

ہاکی کا کھیل لوگوں کے ذہنوں سے نکل رہا ہے، خواجہ جنید
جشن آزادی سافٹ بال خواتین میچ کے اختتام پر انعامات تقسیم کئے جارہے ہیں

کشمیری عوام سے یک جہتی کے لئے جمعرات کو شہر میں کھلاڑیوں اور منتظمین نے بھی بھر پور یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھی، جبکہ کھیلوں کے مقامات پر سیاہ پرچم بھی لہرائے گئے، نیشنل اسپورٹس ٹریننگ کوچنگ سینٹر، ایدھی ہاکی اسٹیڈیم ،کے ایچ اے ہاکی اسٹیڈیم، کے ایم سی کے مختلف اسپورٹس کمپلکس، آرام باغ باسکٹ بال کورٹ، شہر کے مختلف والی بال کورٹس پر بھی سیاہ پرچم لہرائے گئے، جبکہ قومی پر چم سر نگوں رہا،یوم آزادی کے سلسلے میں ہونے والے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں نے سیاہ پٹی باندھ رکھی تھی۔

ہاکی کا کھیل لوگوں کے ذہنوں سے نکل رہا ہے، خواجہ جنید
جیو جسٹو کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کمشنر کراچی کے ساتھ لیا گیا گروپ

بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ کا اجتماع انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر منعقد ہوا جس کی صدارت کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے کی اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی ، شاہدہ پروین کیانی ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق ، محمد سلیم خمیسانی ، خالد بروہی ، محمد ارشد سندھ محمد رفیق ، اور دئگر نے خطاب کیا،نیشنل کوچنگ سینٹر کے ڈائریکٹر رفیق پیر زادہ،کے ایچ اے اسٹیڈیم پر کے ایچ اے کے سکریٹری سید حیدر حسین نے دیگر عہدے داروں کے ساتھ سیاہ پر چم لہرائے۔

ہاکی کا کھیل لوگوں کے ذہنوں سے نکل رہا ہے، خواجہ جنید
کمشنر کراچی افتخار شلوانی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر سید محفوظ الحق کو سرٹیفکٹ دیتے ہوئے

قومی ہاکی چیمپئن شپ کی شان دار میزبانی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کے ایچ اے کے سکریٹری سید حیدر حسین کو50ہزار روپے کیش ایوراڈ دیا گیا، پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری آصف باجوہ نے انہیں ایوارڈ پیش کیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین