• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور نامور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کرکٹر حسن علی اوراُن کی ہونے والی دُلہن سامعہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔


ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر پیغام میں مبارکباد دیتے ہوئے ٹریٹ کی فرمائش کی ہے۔

رائٹ آرم فاسٹ بولر کی شادی کی تقریبات دبئی میں جاری ہیں، گزشتہ روز حسن علی کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی تھی، جس کی تصویر حسن علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی تھی۔

حسن علی اور ان کی منگیتر سامعہ خان نے نکاح سے ایک روز قبل دبئی میں فوٹو شوٹ بھی کروایا، جنہیں سوشل میڈیا پرحسن علی کے مداحوں نے بےحد پسند کیا۔

تصاویرمیں حسن علی نے سیاہ رنگ کی پینٹ اور شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ ان کی منگیتر سامعہ خان نے خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ حسن علی کی منگیتر سامعہ خان کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے۔

تازہ ترین