• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی انصاف اور مساوات قائم کرنا سب کی ذمہ داری ہے،شبر رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جعفر یہ الائنس پاکستان کے ایڈ یشنل جنرل سیکر ٹری شبر رضا نے لائنزایر یا میں ایم آئی زیڈ لا ئبریری کا افتتاح کیا اور وہاں موجود طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نو جوانوں کی اصلاح و ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے لائبر یری کا قیام عمل میں لانا اہم اقدام ہے ، پاکستان کا مستقبل نو جوانوں سے وابستہ ہے زیور تعلیم سے آراستہ معاشرے ہی ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرتے ہیں، نو جوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر نے کے لئے ہر طرح کے وسائل بروئے کار لانا ہوں گے قائد اعظم اور علامہ اقبال کی تعلیمات اور افکار میں رہنمائی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں سماجی انصاف اور مساوات پیدا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے سماجی انصاف اور مساوات پیدا کریں گے تو اسلام کے سنہری اصولوں پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد ہوگا ۔
تازہ ترین