• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کے53اعلیٰ افسروں نے مڈ کیریئر کورس شروع کر دیا

اسلام آباد (حنیف خالد) کیبنٹ سیکرٹریٹ حکومت پاکستان نے 28ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے بنیادی سکیل نمبر 18کے 53افسروں کو ملک بھر سے نامزد کیا ہے۔ یہ کورس آج سے 22نومبر 2019ء تک نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سروسز کراچی‘ لاہور‘ پشاور‘ اسلام آباد‘ کوئٹہ میں منعقد ہو گا۔افسروں اور اُنکے کورس کے شہروں کے نام یہ ہیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے محمد عمر مسعود لاہور‘ محمد احمد لاہور‘ مہتاب وسیم اظہر لاہور‘ مس زینب خان لاہور‘ سید محمد مسعود لاہور‘ مسز سائرہ عمر لاہور‘ افتخار عالم کوئٹہ‘ آغا نبیل اختر کوئٹہ‘ پولیس سروس آف پاکستان کے جان محمد برہمنی کراچی‘ سعادت علی یاسین کراچی‘ آفس مینجمنٹ گروپ کے محمد مظہر حیات پشاور‘ منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کی مس سنبل ریاض پشاور‘ پاکستان کسٹم سروسز کے خلدون الحق کوئٹہ‘ سید بابر علی شاہ کوئٹہ‘ ان لینڈ ریونیو سروسز کے صوبان احمد کوئٹہ‘ منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشن کے اویس احمد سومرو کوئٹہ‘ منسٹری آف ڈیفنس کے محمد فاروق کوئٹہ‘ ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے آصف علی یاسین کوئٹہ‘ گورنمنٹ آف بلوچستان کے عزیز الرحمان کوئٹہ‘ خدائی داد خان کوئٹہ‘ پاپولین ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے لاشاری خان جمالی کوئٹہ، اور دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین