آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍محرم الحرام 1441ھ 17؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR، ایک لاکھ امیر ٹیکس نادہندگان کو نوٹس، مزید ایک لاکھ کو اگلے ہفتے دیئے جائینگے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ایف بی آر نے ایک لاکھ امیراور بڑے ٹیکس نادہندگان کو نوٹس جاری کردیئے ہیں اور مزید ایک لاکھ افراد کو اگلے ہفتے ٹیکس نوٹس جاری کیے جائیں گے ، ایف بی آر کو اربوں روپے کی بنک ٹرانزکشن کی معلومات حاصل ہوگئی ہیں اور مزید مرحلہ وار ٹیکس نادہندگان کو نوٹس جاری کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا، ایف بی آر کی ممبر آپریشنز مس سیما شکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن ایک لاکھ افراد کو نوٹس بھیجے گئے ہیں ان کی مکمل نشاندہی کی گئی ہے اور یہ تمام ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ نہیں اورامیر لوگ ہیں ، ٹیکس نوٹسز کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جن چھ ہزار بڑے ٹیکس نادہندگان کو نوٹس بھیجےگئے تھے ان میں سے اکثریت نے ٹیکس رجسٹریشن حاصل کر لی ، ڈسکوز کا ڈیٹا اپ ڈیٹ نہیں ہے اور ڈسکوز سے کہا گیا ہے کہ وہ بجلی کی صارفین کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کریں ، ممبر آئی آر پالیسی ڈاکٹر حامدعتیق سرور نے کہا کہ کہ کتابوں، کاپیوں، ادویات پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں، سیلزٹیکس رجسٹرڈ افراد کی

تعداد اڑھائی لاکھ سے زائد ہے لیکن ان میں سے اصل سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کی تعداد 41ہزار ہے ۔

اہم خبریں سے مزید