• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کی صورت حال پر فوری اقدامات بورس جانسن کافرض ہے،خالد محمود

لندن (جنگ نیوز) برطانوی پارلیمنٹ کے رکن اور خارجہ و دولت مشترکہ سے متعلق امور کے شیڈو وزیر خالد محمود نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کی روز بروز خراب ہوتی صورت حال پر فوری اقدامات بورس جانسن کافرض ہے۔ انھوں نے ان خیالات کااظہار ایک مضمون میں کیا ہے، انھوں نے لکھاہے کہ کشمیر کی صورت حال تیزی سے خراب ہوئی ہے اور وہاں لوگوں کی آزادی کو مکمل طورپر کچل دیا گیا ہے۔اس کے باوجود اس بحران کو خبروں میں بہت کم جگہ مل رہی ہے اور بہت کم سیاسی توجہ حاصل ہورہی ہے۔اس سے برطانیہ،یورپی یونین اور دیگر مغربی ممالک، جو جمہوریت اور حقوق انسانی کے علمبردار بنے ہوئے ہیں، کی جانبداری واضح ہوتی ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ہانگ کانگ کی حالیہ صورت حال پر میڈیا پر ایک ایک لمحے کی رپورٹ دی گئی لیکن مقبوضہ کشمیر میں ایک قانون کو تبدیل کئے جانے کی وجہ سے پیداہونے والی صورت حال پر بین الاقوامی براداری کی جانب سے کشمیر کے حالاات سے مکمل چشم پوشی سے کام لیاجا رہا ہے۔
تازہ ترین