• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کرپشن،بروقت الیکشن نہ کرانے پر کارروائی ہوگی

کراچی(رفیق بشیر/اسٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت و امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے بروقت الیکشن نہ کرانے والی سوسائٹیز اور سوسائٹیز میں بدعنواینوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے افسران کو کریک ڈاون کرنے کا حکم دیا ہے ، اور محکمہ کو ہدایات دیں ہیں کہ ایسی تمام سوسائٹیز کے عہدے داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے جو بدعنوانی میں ملوث ہیں ، انہوں نے کہا کہ سوسائٹیز کے عہدیداروں کو ہدایات دی جائے کہ وہ اپنا تمام ریکارڈ ایک ماہ کے اندر کمپیوٹرائز کردیں ، حکم نہ مانے والی سوسائٹی کے عہدے داروں کو معطل کردیا جائے گا ، شکایات سیل قائم کر کے متاثرین کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔نمائندہ جنگ نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ہاوسنگ سوسائٹیز میں بہت کرپشن ہے ، اور لوگوں کو 30 پہلے الاٹ کئے گئے پلاٹ بھی نہیں مل رہے ہیں ، انہوں نے جواب دیا کہ کوآپریٹو سوساٹئیز سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئےانہوں نے کہا کہ عمومی طور پر کوآپریٹو سوساٹئیز سے متعلق شکایات ملتی ہیں جن کا بروقت ازالہ کیا جانا اشد ضروری ہے، پریشان حال ممبران کو ریلیف دینے کے لئے ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے ، اور اپنے فرائض منصبی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،صوبائی وزیر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ہاوسنگ سوسائٹیز کا تمام ریکارڈ فوری کمپیوٹرائزڈ کردیا جائے ، اس کام کے لئے میں نے افسران کو ایک ماہ کا وقت ہے کہ تما سوسائٹی اپنا ریکارڈ اپنا ماہ میں کمپیوٹرائزڈ کرلیں تاکہ سوسائٹیز سے کرپشن ختم ہو ، اور کمپیوٹرائزاڈ ریکارڈ لوگوں کو ان کا جائز حق ملے گا، انہوں نے کہا کہ 70 کی دہائی میں ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اسکیم 33کا اعلان کیا تھا ،تاکہ کراچی کی عوام کو رہائشی سہولت فراہم کی جاسکیں ، لیکن بنیادی سہولوں کی فراہمی کے اداروں نے بروقت ترقیاتی کام مکمل نہیں کیے جس کے باعث اسکیم 33میں آبادی کاری کا عمل بہت ست رہا، تاہم اب فیصلہ کیا ہے کہ تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے والے اداروں کو اعتماد میں لے کر جامع آباد کاری کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔
تازہ ترین