• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

حسن علی دبئی میں بھارتی دوشیزہ سامعیہ کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

حسن علی اور  سامعیہ کی شادی


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولر حسن علی دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل میں بھارتی دوشیزہ سامعیہ آرزو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔سامعیہ نے دلہن کا روایتی لال رنگ کا سوٹ پہن رکھا تھا۔شادی ہال کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔دبئی کے سب سے مہنگے ہوٹل میں جہاں تقریبا چالیس مہمان مدعو تھے یہ دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک ہے۔حسن علی بھارتی لڑکی سےشادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کرکٹر ہیں، اس سے قبل ظہیر عباس، محسن حسن خان اور شعیب ملک بھارتی لڑکیوں سے شادی کرچکے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق شادی کی تقریب میں بھارتی ثقافت نمایاں دکھائی دے رہی تھی۔اس موقع پر حسن علی نے کہا کہ نئی زندگی کی شروعات کرنے جارہا ہوں ۔مسلمان کی زندگی میں یہ بہت بڑا دن ہوتا ہے ۔سوشل میڈیا پر جن لوگوں نے مبارکباد کی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ولیمہ کی ایک تقریب پاکستان میں ہوگی، حسن علی نے کہا کہ آج نروس ہوں ، ایسا لگ رہا ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے جارہا ہوں ۔میری دلہن کو کرکٹ پسند نہیں ،میں ان کا پہلا پسندیدہ کھلاڑی ہوں۔ شادی کے موقع پر مہمانوں کے لئے پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

تازہ ترین