• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ہائی کمشنر کی پاکستان واپسی کی امید ختم ،اہلیہ آج اسلام آباد پہنچ کر سامان پیک کرینگی

لاہور(خالد محمود خالد)پاکستان سے بھارت واپس بھیجے گئے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو اپنی پاکستان واپسی کی امید ختم ہوتی نظر آرہی ،اجے بساریہ مسلسل اس کوشش میں تھے کہ پاکستان اپنا ہائی کمشنر نئی دہلی بھیجے اور وہ اسلام آباد جائیں لیکن ناکامی کے بعد آج وہ اپنی اہلیہ بھارتی چترویدی کو اسلام آباد بھیج رہے ہیں جو ان کا سامان پیک کر کے واپس نئی دہلی چلی جائیں گی۔ بھارتی چترویدی آج واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گی اور سات روز اسلام آباد میں رہیں گی۔ان کو لینے کے لئے بھارتی ہائی کمیشن کی خصوصی گاڑیاں آج صبح لاہور کے روانہ ہوں گی
تازہ ترین