• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی پسندبائیں بازوکی تنظیموں کالبرٹی چوک میں’’کشمیر یکجہتی مارچ‘‘

لاہور(وقائع نگارخصوصی ) ترقی پسند بائیں بازو کے افراد اور تنظیموں نے ’’کشمیر یکجہتی مارچ‘‘ لبرٹی چوک لاہور میں کیا ۔ جس کو لاہور لیفٹ فرنٹ اور عورت مارچ نے مشترکہ طورپر منظم کیا ہے جبکہ اس مارچ کو سیفما، جوائٹ ایکشن کمیٹی فار پیپلز رائٹس، جموں کشمیر سٹوڈنٹس کونسل، جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اور پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو کا تعاون شامل تھا، مقررین نے کشمیر کے خصوصی سٹیٹس کو یکطرفہ پر ختم کرنے، آرٹیکل370 کو آئین سے یکطرفہ طورپر مٹانے اور کشمیر کے مختلف حصوں پر بھارتی تسلط اور یونین علاقہ قرار دینے کی شدید مذمت کی۔ اور دنیا بھر کی حکومتوں اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیریوں کے حق خودارادیت و علیحدگی کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے استصواب رائے کے جمہوری اہتمام کے اقدامات کرنے میں مدد کریں۔
تازہ ترین