• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹی ، نان کی قیمتیںکم کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہ ہوسکا، پھل، سبزیاں بھی مہنگی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) وزارت خوراک و زراعت پنجاب کی طرف سے آٹےکے نرخ مقرر کرنے کے باجود ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن میں روٹی کی قیمتیں کم کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔سرکاری افسران کا کہنا ہے کہ بدھ سے نان 10روپے جبکہ پتیری روٹی7روپے کی ملے گی۔جبکہ نان بائی ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ پتیری روٹی آٹھ روپے کی ملے گی نان کی قیمت پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔نان کی قیمت بارہ روپے اور پتیری روٹی کی قیمت دس روپے کرنے کے بعد منگل کو باضابطہ طور پر ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزرات خوراک نے آٹے کا ایکس مل ریٹ 20کلو تھیلے کا 786روپے جبکہ پرچون808روپے مقرر کرکے نوٹیفکیشن جار ی کردیا گیا ہے۔ نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی اور جنرل سیکرٹری خورشید قریشی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پتیری روٹی آٹھ روپے کی دی جائے گی۔ نان کی قیمت کم نہیں کی جب فائن آٹے کی قیمت کم ہوگی تب دیکھیں گے۔نان بائیوں کے موقف کے حوالے سے مجسٹریٹ و رجسٹرار اقبال سنگھیڑا تے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بدھ سے پتیری روٹی سات روپے اور نان دس روپے کا فروحت نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ادھر اوپن مارکیٹ میں پیاذ، ادرک، لہسن سمیت دیگر سبزیاں بدستور مہنگی مل رہی ہیں۔ مارکیٹ کمیٹی کی ریٹ لسٹ، منڈی سے اوپن مارکیٹ تک تمام جگہوں پر واضح فرق تھا۔
تازہ ترین