• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ رجسٹریشن کمیٹی نے 243نئے سکولوں کو کام کرنے کی اجازت دیدی

راولپنڈی(خصوصی نمائندہ) نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کیلئے قائم ڈسٹرکٹ رجسٹریشن کمیٹی راولپنڈی نے دو سو 43نئے سکولوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی ۔ ایک سو پرانے سکولوں کے کیسز کو بھی توسیع کی مشروط اجازت دی گئی، 4ماہ کے دوران شرائط کی عدم تکمیل پر رجسٹریشن منسوخ تصور کی جائے گی۔ کمیٹی راولپنڈی کا اجلاس چیف ایگزیکٹو آ فیسر برائے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اعظم کاشف اورڈی ای او سیکنڈری محمد سعید کی زیر صدارت گورنمنت ڈ ینیز ہائر سیکنڈری سکول میں ہوا۔ ابرار احمد خان نے مطالبہ کیا کہ رجسٹریشن پراسیس کو آ سان بنایا جائے اور پیچیدگیاں ختم کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ تعلیمی ادارے محکمہ تعلیم کے ساتھ رجسٹرڈ ہو سکیں۔
تازہ ترین