• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی کارکردگی مثالی‘تعلیم و صحت میں اہم اقدامات اٹھائے‘لیاقت شاہوانی

کوئٹہ (خ ن)ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ایک سال کے قلیل عرصے میں تعلیم و صحت کے ساتھ دیگر اہم شعبوں میں بھی مثالی کارکردگی دکھاتے ہوئے اہم اقدامات اٹھائے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا کہ ان کی ایوان میں حاضری باقی صوبوں کے وزرائےاعلیٰ سے زیادہ رہی، حکومت بلوچستان نے ایک سال میں اسمبلی سے 11 قرار دادیں منظور کروائیں۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا قیام ہو یا BRA کی کارکردگی زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنا ہو یا پھر آن لائن ٹیکس سسٹم متعارف کروانا ہو،حکومت بلوچستان ہر لحاظ سے عوامی توقعات پر پورا اتری ہے،حکومت بلوچستان کا یہ معیار رہا کہ ذمہ داری،عوام دوستی اور محب وطنی سے بلوچستان اور یہاں کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔
تازہ ترین