• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے مسئلہ کشمیر پر کمزوری دکھائی تو سنگین نتائج نکلیں گے :جماعت اسلامی

ملتان (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی صوبہ جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کسی قسم کی کمزوری دکھائی تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ناز ک صورتحال سے گزر رہا ہےایسی پالیسیاں مرتب کی جائیں جن کا تسلسل ہو۔ محض دکھاوے اور ڈنگ ٹپاؤ سے کچھ نہیں ہوگا۔پاکستان کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بغیر اطلاع سیلابی ریلہ چھوڑنا آبی جارحیت ہے۔ وہ دشمنی اور بغض میں اندھا ہوچکا ہے۔ حکومت پا کستان کو اس امرپرٹھوس لائحہ عمل طے کرنا چاہئے کہ ہندوستان جب چاہے ،غیر اعلانیہ طور پر اچانک پانی چھوڑ دیتا ہے ۔ عالمی برادری ہندوستان کے گھناؤنے کردار کی نفی کرتے ہوئے اس پر سفارتی دباؤ بڑھائے۔
تازہ ترین