• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام ٗ تاجروں نے امن کی خاطر ہمیشہ پولیس کا ساتھ دیا ہے ٗظہور بابر

پشاور( کرائم رپورٹر) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پشاور ظہور بابر آفریدی نے کہاہے کہ پشاور پولیس تاجروں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ہر سال محرم الحرام کے دوران امن کے قیام میں پشاور کے تاجروں نے پولیس کا بھر پور ساتھ دیا ہے ان خیالات کا اظہارانہو ں نے گزشتہ روز مرکزی تنظیم تاجران کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس تاجروں کے تحفظ اور ان کو درپیش مسائل سے غافل نہیں اور تاجربرادری کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، تاجر برادری کے ساتھ ہر قسم کی قانونی مددکی بھی یقین دہانی کرائی،انہوں نے مزید کہا کہ پشاور ایک خویصورت گلدستے کی مانند ہے جس میں مختلف مذاہب اور مسالک کے لوگ رہ رہے ہیں لیکن پشاور کی تہذیب کی وجہ سے محرم الحرام نہایت ادب اور احترام سے منایا جاتا ہے اور اس کے دوران کسی قسم کی بد مذگی نہیں ہوتی ،تاجر برادری نے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کا شکریہ ادا کر تے ہوئے امن کو تجارت کے لئے لازم و ملزوم قرار دیا ، تاجر برادری کے وفد کی جانب سے صدر حاجی افضل ،جنرل سیکٹری حاجی شوکت ،ملک مہر الٰہی اور دیگر مقررین نے امن و امان کے قیام میں پشاور پولیس کی گراں قدر قربانیوں کو سراہا،تاجر برادری نے یقین دلایا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجلسوں کے تحفظ کے لئے صدر تاجران اور دیگر تاجر برادری پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی،ایس ایس پی آپریشن ظہوربابرآفریدی نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران عوام دوست ماحول بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ملاقات کے دوران ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے شہرمیں امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کی خاطر تاجر برادری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ پشاور پولیس تاجروں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،انہوں نے تاجر راہنماوں کوامن و امان کے قیام کی خاطر پولیس کیساتھ تعائون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین