• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: نیّر اقبال علوی

صفحات: 200،قیمت: 600روپے

ناشر:بُک ہوم، بُک اسٹریٹ46،

مزنگ روڈ،لاہور۔

افسانوی دُنیا میں یوں تو بہت سے نام آج کل اپنی تخلیقات سے ادب دوستوں کو محظوظ کرنے کا اہم کام انجام دے رہے ہیں،تاہم ایسے ناموں میں سے ایک نیّر اقبال علوی وہ افسانہ نگار ہیں،جو اپنے افسانوں میں فکری معاملات اور خاص طور پر طبقاتی کشمکش جیسے اہم ترین عنوان پہ قارئین کو متوّجہ کرنے میں مصروف ہیں۔ مصنّف کے اس سے قبل سامنے آنے والے مجموعوں میں’’عالمِ سوز و ساز‘‘،’’جہانِ رنگ و بو‘‘،’’سلسلہِ روز و شب‘‘،’’ہنگامہِ رنگ و صوت‘‘ اور ’’ہم ...باؤلے کتے‘‘شامل ہیں، جب کہ’’نواہائے شوق‘‘ کے عنوان سے مضامین کا مجموعہ بھی پڑھنے والوں سے تحسین وصول کرچُکا ہے،جب کہ زیرِنظرافسانوں کا مجموعہ ’’پاگل خانہ‘‘ سماجی اونچ نیچ، ظالم و مظلوم کی اَزَل سے جاری لڑائی کی بَھرپور تصویر کشی کرتا ہے۔

تازہ ترین