• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’شادی کی تقریب میں بلا کر ہمیں اغوا کرلیا‘

کچھ روز قبل اغوا ہونے والے سندھ کے فنکار جگر جلال نے نامعلوم جگہ سے نجی چینل سے فون پر بات چیت کی۔

4 ساتھیوں سمیت اغوا ہونے والے سندھ کے فنکار جگر جلال نے دوران گفتگو بتایا کہ شادی کی تقریب میں ہمیں بلایا گیا تھا، جب وہاں پہنچے تو ہمیں اغوا کرلیا گیا۔

جگر جلال نے کہا کہ ہم ڈاکوؤں کے پاس یرغمال بنے ہوئے ہیں۔ جہاں پر ہمیں رکھا گیا ہے وہاں پولیس اور فوج بھی نہیں پہنچ سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک ڈاکوؤں نے پیسوں کی ڈیمانڈ نہیں کی۔ جگر جلال نےکہا کہ سب سے اپیل ہے کہ ہمیں جلد یہاں آزاد کروایا جائے۔ ہم جہاں پر ہیں وہاں پانی ہی پانی ہے۔

جگر جلال نے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرے ورنہ ڈاکوں ہمیں تکلیف دیں گے۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ پیار محبت سے مسئلہ حل کرے۔

تازہ ترین