• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: حریت رہنمائوں کی بھارت کے خلاف مارچ کی کال

مقبوضہ کشمیر کے گھروں میں نظربند حریت رہنماؤں نے مارچ کی کال دے دی، حریت رہنماؤں نے اپیل کی کہ تمام کشمیری نماز جمعہ کے بعد بھارتی مظالم کے خلاف سڑکوٕں پر نکلیں۔


گھروں میں نظربند حریت رہنماؤں نے پوسٹرز کے ذریعے کشمیریوں تک اپنا پیغام پہنچایا۔

حریت رہنمائوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام رکاوٹوں اور بندشوں کو توڑ کر وادی کے مرد، خواتین، نوجوان، بچے، بوڑھے سب جمعے کی نماز کے بعد بھارت کے خلاف مارچ کے لیے نکلیں۔

انہوں نے امام مساجد سے بھی اپیل کی کہ جمعہ کے خطبات میں کشمیر میں غیر کشمیریوں کی آبادکاری کی بھارتی مذموم سازش کے بارے میں بھی لوگوں کو بتایا جائے۔

تازہ ترین