• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے لیے یکساں نصاب نافذ کیا جارہا ہے۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاکہ ایک سال میں وفاقی دارالحکومت میں ساڑھے 7 ہزار بچوں کو اسکولوں میں داخلہ دلوایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں 3 تعلیمی نظام چل رہے تھے، ہماری جماعت کی کوشش تھی کہ اس تفریق کو ختم کیا جائے۔

شفقت محمود نے مزید کہاکہ مارچ 2020 تک اول سے پانچویں کلاس کا نظام ایک کر لیں گے 2021 تک میٹرک تک کا یکساں نظام بنا لیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ دینی سرکاری اور انگریزی اسکولوں میں یکساں نظام لے آئیں گے، وزارت تعلیم سارے دینی مدارس کو رجسٹرڈ کرے گی،نان رجسٹرڈ مدارس بند کریں گے۔

تازہ ترین