• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف جماعت اسلامی کی پٹیشن دائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کے الیکٹرک کے خلاف درخواست دائر کردی،درخواست عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی،جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بارش میں کے الیکٹرک کی غفلت سے کراچی میں 46افراد جابحق ہوئے،پولیس نے کرنٹ سے جاں بحق ہونے والوں کی ایف آئی آر کاٹی اور نہ ہی تفتیش کی، کے الیکٹرک کو ہدایت جاری کی جائے کہ وہ اپنی تنصیبات کو محفوظ بنائے،جابحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ دلوایا جائے،پولیس کو ہدایت کی جائے کہ مقدمہ درج کر کے تفتیش کرے،درخواست میں کے الیکٹرک، نیپرا، وزارت پاور ڈویژن سندھ حکومت اور آئی جی سندھ کو بھی فریق بنایا گیا ہے،درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک کےخلاف درخواست دائر کی ہے،بارش میں کے الیکٹرک کی غفلت و مجرمانہ طرز عمل سے 40 سے زائد لوگ جابحق ہوئے،اہلخانہ جب کے الیکٹرک کےخلاف ایف آئی آر کٹوانے گئے تو پولیس نے انکار کردیا،اس جرم میں پولیس، کے الیکٹرک اور سندھ حکومت کی ملی بھگت شامل ہے۔
تازہ ترین