• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے شہریوں کو خراب ڈبل روٹی کھانے سے بچا لیا گیا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی نے ڈسٹرک سینٹرل ایف بی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ڈبل روٹی بنانے والی ایک فیکٹری کو سیل کردیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ سمیرا حسین کی سربراہی میں ایف بی ایریا میں صفائی کی ناقص صورت حال پر ڈبل روٹی بنا نے والی فیکٹری کو سیل کر دیا گیا جبکہ 2 دیگر فیکٹریوں پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے ڈبل روٹی بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپے مارے، انسپکشن کے دوران فیکٹریوں میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورت حال سامنے آئی، فیکٹریوں میں نکاسی آب کا بھی کوئی انتظام نہیں تھا۔

فیکٹریوں میں ملازمین کی حالت بھی خراب تھی۔ ان کا میڈیکل ریکارڈ بھی موجود نہیں تھا۔

چھاپے کے دوران فیکٹریوں میں ناقص خام مال کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا اور ہر طرف مکھیوں کی بھرمار تھی۔ ڈبل روٹی کی فیکٹری میں بلی بھی گھوم پھر رہی تھی۔

تازہ ترین