• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ: افریقین یونین امن مشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 8 فوجی سوار تھے

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بدھ کو ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے کا یہ واقعہ موغا دیشو ایئر پورٹ پر پیش آیا۔

موغا دیشو سے خبر ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر میں میں 8 فوجی سوار تھے جو افریقین یونین کے امن مشن پر تھے جس جگہ ہیلی کاپٹر گرا وہاں آگ لگ گئی جسے ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود افراد بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ادھر کمپالا سے یوگنڈا کے فوجی ترجمان فلیکس کولیائیگے کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار 8 میں سے 3 افراد محفوظ ہیں، البتہ انہوں نے بقیہ 5 کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی کہ ان کا کیا ہوا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید