آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 22؍محرم الحرام 1441ھ 22؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائنا کٹنگ، وہ وقت دور نہیں جب کراچی میں قبروں کیلئے جگہ نہیں ملے گی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے چائنا کٹنگ کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہاہےکہ وہ وقت دور نہیں جب اس شہر میں قبروں کےلیے جگہ نہیں ملے گی۔ عدالت نے گلستان جوہر میں واٹر بورڈ کی زمین کی چائنا کٹنگ اور غیر قانونی فروخت کرنے سے متعلق 4 ہفتوں میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بنچ کے روبرو گلستان جوہر میں واٹر بورڈ کی زمین کی چائنا کٹنگ اور غیرقانونی فروخت سے متعلق چنوں ماموں کے فرنٹ مین سمیت سرکاری افسران و دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ پراسکیوٹر نیب نے موقف اختیار کیا کہ کے ایم سی نے سندھ حکومت کی زمین الاٹ کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے یہاں معصوم بن کر آجاتے ہیں ان کا بس چلے تو قبرستان بھی بیچ دیں۔ گولے گنڈے والے کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکل رہے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب اس شہر میں قبروں کیلئے جگہ نہیں ملے گی۔ ملزمان کے وکلا نے موقف دیا کہ اس زمین کا دیوانی مقدمہ بھی زیر التوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید