• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب اجلاس، 10نئی انکوائریز ، 2 انوسٹی گیشنز منظور،8 انکوائریاں بند

لاہور (نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے چیئرمین جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں دس نئی انکوائریز اور2انوسٹی گیشنز کی منظوری دیدی۔ 8انکوائریاں عد م شواہدپر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ’’احتساب سب کے لئے ‘‘کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے،وائٹ کالر کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چئیرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب پراسیکوٹر جنرل اکائو نٹیبلٹی ، ڈی جی آپریشن ڈی جی راولپنڈی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 10؍ انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔ جن میں میسرز پیس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈو دیگر ، میسرز کامنرز اسکائی گارڈن پرائیویٹ لمیٹڈ اور محکمہ ریونیو کے اہلکاران و دیگر، بریگیڈیئر (ر) محمد فاروق مان سابق چیئرمین پی سی بی ایل ، میسرز حسنین کوٹیکس ، روات ڈویلپرز اور دیگر، پی آئی اے کے افسران و اہلکاران، خیبرپختونخوا اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی پشاورکے افسران و اہلکاران ودیگر، بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ ،محکمہ صحت کوئٹہ ودیگر،چلڈرن ہسپتال ملتان ،ضلعی اکائونٹ آفس ملتان کے افسران و اہلکاران ودیگر،احمد خان بلوچ سابق رکن صوبائی اسمبلی لودھراں اور دیگر، عارف ابراہیم ،سابق سیکرٹری خزانہ گلگت بلتستان ودیگر،ایل جی ای اینڈ آر ڈی ڈی ٹی ایم اے ٹائون تھری کے افسران و اہلکاران ودیگرکیخلاف انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔محکمہ لینڈ یوٹیلائزیشن حکومت سندھ کے افسران و اہلکاران ودیگر ،خیبر پختونخواآئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹیڈ کے افسران و اہلکاران ودیگرکے خلاف دو انوسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی ۔سوات یونیورسٹی کے افسران و اہلکاران ودیگر ، محکمہ ریونیو چارسدہ کے افسران و اہلکاران ودیگر،ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس خیبر پختونخواکے افسران و اہلکاران،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کوہاٹ کے افسران و اہلکاران ودیگرکے خلاف کیسز چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو قانون کے مطابق کارروائی کے لئے بھیجنے کافیصلہ کیا گیا ۔
تازہ ترین