• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر جنرل پیٹرولیم کنسیشن قاری سلیم او ایس ڈی بنا دیئے گئے

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ڈائریکٹر جنرل پیٹرولیم کنسیشن (ڈی جی پی سی) قاضی محمد سلیم کو او ایس ڈی (افسر بکار خاص) بنا دیا گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن اعلیٰ حکام کے مطابق یہ اقدام عیدالاضحی سے ایک دن قبل اٹھایا گیا۔ جبک ان کی مدت ملازمت مکمل ہونے میں 6ماہ رہ گئے ہیں۔ بتایا جاتاہ ے کہ ملک کی ایک اعلیٰ ایجنسی کی رپورٹ پر یہ کارروائی کی گئی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے سیکرٹری اور ترجمان شیرافگن نے قاضی محم سلیم کو سبکدوش کئے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے پاکستان اسٹیٹ آئل، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی فارغ کردیا گیا ہے۔ تاہم ترجمان نے اس برطرفی کی وجوہ بتانے سے معذوری ظاہر کی ہے۔ ان کی جگہ ڈائریکٹر عمران کو نگراں ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں موقف جاننے کے لئے قاضی محمد سلیم سے مسلسل کوششوں کے باوجود رابطہ نہیں ہوسکا۔ انہیں سوال نامہ بھی دیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ تاہم ان کے قریبی ذرائع نے غلط بے بنیاد قرار دیا اور انکے خلاف کارروائی غلط فہمی کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔
تازہ ترین