• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے تا ڈیرہ اڈا روڈ کی توسیع ، رکاوٹ بننے والی تعمیرات گرانے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے سے ڈیرہ اڈا روڈ کی توسیع و ترقیاتی کام میں رکاوٹ بننے والی تعمیرات گرانے کا فیصلہ کر لیا گیا،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا ہے کہ2 دن کے بعد ہیوی مشینری لگا کر گر ادی جائیں اور روڈ کی توسیع کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ، آرٹس کونسل کے سامنے اور اس سے ملحق تمام دکانیں اور مکانات جو روڈ کی توسیع میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ان کے مالکان کو2 دنوں میں از خود تعمیرات گرانے کی وارننگ جاری کی جائے،2 دن کے بعد ایم ڈی اے ہیوی مشینری کے ساتھ ان تمام عمارتوں کو گرانے کی کارروائی شروع کرے تا کہ روڈ کی توسیع کا کام جلد از جلد مکمل کیا جاسکے،ڈائریکٹر جنرل کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ روڈ کی توسیع کے لئے لینڈ ایکوزیشن پراسس مکمل ہو چکا ہے جبکہ 17(4)6 کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکاہے جس کے تحت مالکان کو اپنے اپنے عتراضات پیش کرنے کے لئے 9(1) کے نوٹس بھی جاری کئے جا چکے ہیں اور مالکان کی طرف سے کئے گئے عتراضات ایم ڈی اے نے نمٹادیئے ہیں،انہوں نے ہدایت کہ تمام مالکان کو آئندہ2 دن کے اندر اپنی تعمیرات از خود گرانے کی وارننگ جاری کریں۔
تازہ ترین