• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطاء اللہ شاہ بخاری ؒنےانگریزاورقادیانیت سےکمپرمائزنہیں کیا:مقررین

ملتان(سٹاف رپورٹر)مجلس تحفظ ختم نبوت کےقائدین نےکہاہےکہ امیرشریعت سیدعطاء اللہ شاہ بخاری ؒنے منکرین ختم نبوت اور انکے حواریوں کوناکوں چنے چبوائے‘ انگریز اور قادیانیت سےکمپر مائزنہیں کیا، ان کے یوم وفات پر امیر شریعت کوخراج عقیدت پیش کرتےہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر‘پیر حافظ ناصرالدین خاکوانی‘ خواجہ عزیزاحمد‘مولانا عزیز الرحمٰن جالندھری‘مولانا اللہ وسایا‘مولانااسماعیل شجاع آبادی ‘ مولاناعزیز الرحمٰن ثانی‘مولاناعبدالنعیم ‘ مولانا خالد عابد ودیگر نےکہاکہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری کو خراج عقیدت پیش کرنےکابہترین ذریعہ ان کے مشن کےساتھ منسلک ہوکر عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا دفاع کرناہے۔
تازہ ترین