• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کام نہ کرنے والے افسران وملازمین کو عہدے پررہنے کاحق نہیں:ڈی ایس ریلوے

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈی ایس ریلوے ملتان امیر محمد داود پوتا نے کہا ہے کہ مجھ سمیت جوڈویژنل افسراورملازم ریلوے کی بہتری کے لئے کام نہیں کرتا اس کو عہدے پررہنے کاحق نہیں وہ کام کرنے والے افرادکے لئے جگہ چھوڑدیں، وہ مختلف شعبوں کے سکیل ایک سے 16تک کے عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے ملازمین کوکارکردگی شیلڈزدینے کی تقریب سےخطاب کررہے تھے،انہوں نے کہاکہ وفاقی وزرات ریلوے اور ہیڈکوارٹرنے ملتان ڈویژن کی کارکردگی کوسراہاہے،ملازمین ہی محکمہ ریلوے کا اثاثہ ہیں ، ششماہی ایواڈ تقریب میں ڈپٹی ڈی ایس ریلوے صائمہ بشیر،ڈی سی او نبیلہ اسلم،ڈی ٹی او طاہر مسعود مروت،ڈی ایم ای رانا عمران،ڈی ٹی ای ندیم تاج اور دیگر ڈویڑنل افسران نے شرکت کی،چیف کنٹرولرریلوے علی رضاگیلانی نے اپنی شیلڈ کنٹرو ل سٹاف کے نام کردی۔
تازہ ترین