آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍محرم الحرام 1441ھ 17؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ، 6جواریوں سمیت16گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہو ئے 6جواریوں سمیت16ملزمان کو گرفتار کر لیا، تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم ظفر خان سے رپیٹر اور پسٹل برآمد کر لیاجبکہ جوریوں کیخلاف کارروائی میں ملزم عبدالرئوف ، دلدار سلیم، ریاض، شاہد ،اعجاز کو حراست میں لے لیا گیا،شہناز مائی، مہوش بی بی کو بھیک مانگنے پر گرفتار کیا گیا، بغیر اجازت گیس / پٹرول کی سیل کرنے پر عبدالحمید، عثمان اور ارشاد حسین کو گرفتار کر لیا گیا، بوگس چیک دینے پر سٹی شجاع آباد پولیس نے فاروق کی درخواست پر زوہیب ، بستی ملوک پولیس نے شاکر کی درخواست پروزیر جبکہ گلگشت پولیس نے ایاز کی درخواست پر ناصر کیخلاف مقدمات درج کر لئے، بستی ملوک پولیس نے شہری غفار کو موبائل فون پر دھمکیاں دینے پر نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، بستی ملوک پولیس نے شہری رمضان پر تشدد کرنے والے احمد ،شکیل ،شکور سمیت 19 ملزمان کے خلاف ایک ماہ بعد مقدمہ درج کر کے2ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ،تھانہ سیتل ماڑی پولیس نےجنرل بس سٹینڈ کے قریب ٹریلر ڈرائیور ظریف کی جانب سے ٹریفک وارڈن نشیم انجم کے سرکاری موٹرسائیکل کو ٹکر مارنے اور چالان بک چھیننے کی کوشش پر ملزم ظریف کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے ، بستی ملوک پولیس نے ساؤنڈ سسٹم

ایکٹ کی خلاف ورزی پر صابر اور عثمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملتان سے مزید