• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی فراہمی میں بہتری لانےبارے این ٹی ڈی سی اورپسکو حکام کے مابین اجلاس

پشاور ( نیوزڈیسک )صوبہ بھرمیں بجلی فراہمی میں بہتری لانے کے لئے واپڈا ہاؤس پشاور میں پسکواوراین ٹی ڈی سی حکام کے درمیان ایک اہم اجلاس منعقدہوا جس کی صدارت چیف ایگزیکٹیوپسکوانجینئر ڈاکٹرمحمدامجد خان نے کی،اجلاس میںگزشتہ دنوں بعض علاقوں میں بجلی کی لووولٹیج اور پاوربریک ڈاؤنز کی شکایات کے خاتمے کیلئے کئی تجاویز پیش کی گئیں ،جنرل منیجراین ٹی ڈی سی نے اس حوالے سے اپنی سفارشات پیش کیں،چیف ایگزیکٹیوپسکو نے عیدالاضحی کے دوران صوبہ کے بعض علاقوں میں بجلی کی لووولٹیج کی شکایات کا سخت نوٹس لیا تھاجس کے حل کے لئے انہوں نے این ٹی ڈی سی حکام کے ساتھ مل کر ان شکایات کے ازالے کے لئے تجاویز اور سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی اوران شفارشات کی روشنی میں بجلی فراہمی نظام میں بہتری لاکر آئندہ لووولٹیج اورپاوربریک ڈاؤنز کا خاتمہ کیا جاسکے،چیف ایگزیکٹیوپسکو نے کہا کہ صارفین کو بجلی کی بہترفراہمی کے لئے جہاں اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں وہاں ڈسٹری بیوشن نظام کی بہتری کے لئے نئی ترقیاتی سکیمیں،نئے گرڈسٹیشنز کی تعمیر اور پرانے گرڈ سٹیشنز میں پہلے سے موجودپاورٹرانسفارمرز کی استعداد میں اضافہ کے لئے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کی مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں اورصارفین کی شکایات کا ازالہ ہواہے ،اسی طرح سسٹم میں مزیدبہتری لانے کے لئے بھی اقدامات جاری ہیں۔
تازہ ترین