• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے شمال مشرقی اور جنوبی شہروں میں گذشتہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی۔

ملکی خبررسا ادارے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث سب سے زیادہ نقصان صوبہ سیچوان میں ہوا ہے۔

شدیدبارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف واقعات میں 9 افراد ہلاک جبکہ 35 افراد لا پتہ ہیں۔

بڑی تعداد میں افراد بے گھر بھی ہوئے ہیں، جنہیں محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین