• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لیڈزٹیسٹ، آرچر کی چھ وکٹ، آسٹریلیا 179 پر آؤٹ

لیڈز (جنگ نیوز) لیڈز ٹیسٹ کے پہلے روز بارش کے ساتھ جوفراآرچرکی آسٹریلوی بیٹسمینوں پر برس پڑے۔

لیڈزٹیسٹ، آرچر کی چھ وکٹ


انہوں نے چھ وکٹ لیے کینگروز کی پہلی اننگز 179پر ختم ہوگئی۔ انگلینڈ نے جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ مارکوس ہیرس اور عثمان خواجہ8، 8 رنزبنا سکے۔ ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشان نے تیسری وکٹ پر 111رنز کا اضافہ کیا۔ اس کے بعد انگلش بولرز نے پانسہ پلٹ دیا۔ ٹریوس ہیڈ براڈ ، میتھیو ویڈ اور پیٹ کمنز رن بنائے بغیر، جیمز پیٹنسن دو،ناتھن لائن ایک اور کپتان ٹم پین 11رنز بناسکے۔وارنر 61 اور لبوشان 74رنز بناکر نمایاں رہے۔آرچر نے چھ اور اسٹیورٹ براڈ نے دو وکٹ لیے۔

تازہ ترین